میں تازہ سپاہ کا کمانڈر بنا تھا کہ امام ؒنے مجھے بلایا اور فرمایا: ’’ایک شخص قم کی سپاہ میں ہے جس نے اخبار میں کچھ مقالات لکھے ہیں ۔ یہ مقالے انہیں منافقین وغیرہ کی باتیں ہیں ۔ تم اس کو طلب کرو اور وہاں سے ہٹاؤ اور اس کی جگہ کسی اور کو بھیج دو، چونکہ وہاں قم ہے، لہذا مسئلہ بن سکتا ہے‘‘۔ جب میں نے معاملہ کی تحقیق کی تو دیکھا کہ مسئلہ وہی ہے جو امام نے فرمایا تھا۔ اس وقت مجھے بہت حیرت ہوئی کہ اتنی ساری مصروفیت کے باوجود کس طرح امام ؒان سب مقالوں کو پڑھ لیتے ہیں اور ساری جزئیات پر توجہ رکھتے ہیں ۔