لوگ ملک اور بیرون ملک سے امام ؒکی خدمت میں آتے اور امام ان کی رپورٹس سنتے تھے۔ لیکن ان کی تحلیل اور نتیجہ گیری خود ہی کرتے تھے۔ حسین روحانی کا معاملہ جو کہ منافقین میں سے تھا مجھے بالکل یاد ہے کہ امام نے اپنی ایک تقریر میں اس معاملے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اس شخص نے دیکھا کہ ہم امام سے قریب میں تو پہلے ہمارے پاس آیا تاکہ ہمارے ذریعہ امام کو متاثر کرے۔ ہم نے اس سے کہا کہ یہ خیال جو تم امام کے بارے میں رکھتے ہو، غلط ہے، کیونکہ امام براہ راست آدمی کی بات خود سنتے ہیں اور خود ہی فیصلہ کرتے ہیں ۔ کسی کا بھی امام پر تسلط ونفوذ نہیں ہے۔ لہذا تمہاری یہ تمہید ومقدمہ چینی بے فائدہ ہے۔