ڈاکٹر سنجابی، حاج مانیان اور مہدیان کے ہمراہ پیرس آئے تھے۔ ان کی امام خمینی ؒسے پہلی ملاقات کے وقت ان دو افراد کے علاوہ ڈاکٹر سنجابی کے ساتھ جناب سلامتیان بھی تھے۔ اس ملاقات کے وقت اشراقی مرحوم اور حاج احمد بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر سنجابی امام کے نزدیک بیٹھ گئے اور مختصر خیر خیریت معلوم کرنے کے بعد کچھ آہستہ سے اور تقریباً سرگوشی کے انداز میں نے امام سے گفتگو شروع کر دی۔ امام نے بلند آواز سے تاکہ ہم سن لیں ، کہا کہ: ہم سرگوشی کے عادی نہیں ہیں اور آپ آزادی سے اپنی بات کہہ سکتے ہیں ۔