ہالینڈی سیاحوں کا ایک گروہ جمہوری اسلامی ایران کے عظیم بانی کے مطہرمزار پر حاضر اور ادائے احترام کیا۔ کلارا نامی ایک ہالینڈی سیاح جو اپنے ملکی ساتھیوں کے ایک گروپ کے ساتھ امام خمینی (رح) کےحرم میں حاضرہواتھا،امام کے بلندوبالا مقام کے لئے ادائے احترام کرنے ضمن میں،آستان حضرت امام خمینی(رح) کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے،اظہار کیا: میں ایران آیاہوں تک آیت اللہ کے مجاہد و مبارز شخصیت سے آشنا ہوں ۔
ہالینڈی سیاح نے مزیدکہا: ایران آنے سے پہلے میں نےایک دوست سے جو کئی مرتبہ ایران سفر کرچکا تھابات کی اور اسی طرح ایران اور امام خمینی (رح) کے متعلق کچھ کتابیں پڑھیں اور میں نے امام کو ایک بہادر شخص پایا۔
انھوں کہا: ایران کے عظیم رہبر کے مزار شریف انتہائی خوبصورت ہے،مزار کی عظمت کودیکھ کربڑا مزہ اورلطف آیا اورحرم کی خوبصورت اور عظمت نے مجھے سخت متاثر کیا اور یہاں خود کوبڑاخوش محسوس کررہاہوں ۔
فابیاں لوریس نے یاددہانی کی : جتنے لوگ بھی اس سفر میں میر ے ہم سفرہیں اور ایران کو سیاحت کے ہدف سے پسندکیا،وہ تمام اقرار کرتے ہیں کہ مملکت ایران دیکھنے کے وہ بہت سخت بے چین تھے اور جب ہالینڈ واپس لوٹیں گے یقیناً اپنے دوستوں کو یہاں اپنے اندر پانے والے اچھے احساس کے بار ے میں تعریف کریں گے اور انھیں ایران اور خاص کر اس مقدس و پاک جگہ کو دیکھنے کی سفارش کریں گے ۔