انقلاب کی کامیابی سے قبل شاہ کے دور میں امام ؒکے پیغام وکلام کو سننے کیلئے ایرانی قوم قم آتی تھی اور مسجد اعظم یا ان کے گھر کے صحن میں لوگ امام سے ملتے تھے۔ اسی زمانے میں کچھ لوگ امام سے خصوصی ملاقات کیلئے آئے تھے۔ لیکن امام ؒ حکومت کے کسی فرد سے خصوصی طورپر نہیں ملتے تھے۔ اگر کوئی شخص آتا بھی تو امام حاضرین سے کہتے تھے: ’’ آپ بھی میٹنگ میں رہیے۔ اس طرح ہر قسم کے حیلے وفریب کا راستہ بند کردیتے تھے‘‘۔