ایران امام خمینی (ره) کے افکار کا ایک پرکٹیکل ماڈل ہے

ایران امام خمینی (ره) کے افکار کا ایک پرکٹیکل ماڈل ہے

امام خمینی(ره) کی اتحاد کی سوچ ہمارے لئے ہر حال میں جیت لے کر آتی ہے

-آپ اپنا تعارف کرایں؟

میرا نام معصومہ زیدی ہے اور میں الکٹرک انجینیر ہوں پاکستان کے کراچی سے میرا تعلق ہے، دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہوں اور میں ایک بین الاقوامی تنظیم who is hussain کو پاکستان میں لیڈ کر رہی ہوں۔

 

-آپ کی یہ آرگنائزیشن امام خمینی کا تفکرات سے کتنی متاثر ہے؟

ہماری آرگنائزیشن کہتی ہے کہ امام حسین {ع} ایک انقلابی ہیں اور ہماری تنظیم کہتی ہے کہ امام خمینی ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے حسینی تعلیمات کاپرچم اٹھایا اور واقعی حسین {ع} کی طرح ایک کربلا ایجاد کی۔

 اگر ہم امام کی زندگی کو دیکھیں تو یہی لگتا ہے کہ وہ کس طرح سے امام حسین {ع} کی پیروی کر رہے ہیں اور انکا ہر قدم حسین {ع} کے نقش قدم پر ہے اگر حسین {ع} نے یزید کے خلاف آواز اٹھائی تو امام نے اپنے وقت کے یزید شاہ کے خلاف قدم اٹھایا۔

 

-کس وجہ سےامام خمینی رہ اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے میں کامیاب ہوے؟

امام کی شخصیت کے دو پہلو ہیں، ایک آپکا علم اور دوسرے آپکے سیاسی افکار، اور یہی چیزیں ہمیں امام حسین {ع} کی زندگی میں بھی دکھائی دیتی ہیں، آپ کی شخصیت میں وہ جذابیت تھی جس نے لوگوں کو اپنی طرف کھینچا، لوگوں نے آپ کو سنا اور اس پر عمل کیا، امام خمینی کے اندر ایک لیڈر کی ساری خصوصیات بدرجہ اتم پائی جاتی تھیں۔

 

-امام کی سیاسی زندگی و افکار کے متعلق آپ کا کیا نظریہ ہے، کیا آج نوجوان ان کی افکار سے متاثر ہیں؟

جہاں تک پاکستان کا سوال ہے تو شاید اتنا نہیں لیکن اسکی بہت ضرورت ہے کہ ایسے لوگ آگے آئیں جو امام کی زندگی و افکار سے لوگوں کو آشنا کرائیں کیونکہ پاکستان میں یہ عنوان دیا گیا ہے کہ امام خمینی ایک شیعہ رہنما اور لیڈر ہیں، لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئیے امام خمینی سارے عالم اسلام کے لیڈر ہیں۔

 

-خود آپ امام خمینی کو کتنا جانتی ہیں؟ کیا آپ نے کبھی امام خمینی پر کوئی مضمون لکھا ہے؟

نہیں میں نے کبھی آپ پر کوئی مضمون نہیں لکھا لیکن  میں ان کا درس انقلاب پڑھ رہی ہوں۔

 

-آپ نے امام خمینی کو کب سے پہچانا؟

بچپن سے ہی میں ان کا تذکرہ سنتی آئی ہوں اور میری فیملی میں انکا تذکرہ ہوتا رہتا ہے۔

 

-کیا کسے ایسے شخص سے آپکو راھنمائی ملی جو امام کی شخصیت ست بھت زیادہ متاثر ہو؟

میرے والد ایک الکٹریکل انجینیر تھے وہ انقلاب اسلامی سے بہت متاثر ہوئے اور آپ یہاں آئے اور انہوں نے جہاد میں حصہ لیا۔ اور میں ان کو اپنا نمونہ عمل مانتی ہوں جنہوں نے مجھے اس طرف راغب کیا اور ایک وصیت کی کہ جہاں اپنی دنیاوی تعلیم جاری رکھنا وہیں امام خمینی کا درس انقلاب ضرور لینا۔

 

-امام نے جو اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اس کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟

اگر میں جوانوں کی بات کروں تو پاکستان میں لوگ یہ کہتے ہیں کہ امام کی وحدت کا فارمولا پاکستان میں نہیں چل سکتا، لیکن مجھے یہ لگتا ہے کہ کامل وہ نہیں ہے جو خود کو نجات تک پہونچا دے بلکہ کامل وہ ہے جو خود کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی کمال تک پہونچائے اور یہی امام خمینی کی فکر ہے کہ وہ مسلمانوں کی نجات اور حقوق کی بات کرتے ہیں۔

 

-ہمیں آج کے دور میں ترقی کے لئے امام خمینی کی فکر کی پیروی کرنا چاہئیے یا مغربی تفکر کی؟

امام خمینی کی اتحاد کی سوچ ہمارے لئے ہر حال میں جیت لے کر آتی ہے اگر ہم سب متحد ہو جائیں گے تو کبھی کوئی ہم کو ہرا نہیں کر سکے گا، امام خمینی کا یہ فارمولا سب کو کامیابی تک پہونچاتا ہے اور استکبار کو ہار تک۔

 

-جمہوری اسلامی ایران کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

ایران امام خمینی کے افکار کا ایک پرکٹیکل ماڈل ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف انقلابی افکار کو اپنایا بلکہ ٹکنولوجی کے میدان میں بھی آگے بڑھے اور دنیا کو ثابت کیا کہ اسلام سے وابستگی کسی کو پیچھے نہیں کرتی بلکہ ہر میدان میں آگے رکھتی ہے۔

 

-امام خامنہ ای آج کے جوانوں کے لئے کس طرح نمونہ عمل کی حیثیت رکھتے ہیں؟

مجھے لگتا ہے کہ امام خامنہ ای اس وقت کے خمینی ہیں، امام خامنہ ای ہمیشہ ظلم کے خلاف رہے ہیں چاہے وہ مسلمانوں کے خلاف ہو یا غیر مسلمانوں کے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کے افکار کو سمجھیں۔

 

-امام خمینی کے بارے میں آپ ایک جملہ میں کیا کہیں گی؟

آپ اس دور میں امام حسین {ع} کے حقیقی پیروکار ہیں۔

ای میل کریں