ضعیف العمر ہونے کے باوجود امام ؒ اس قدر زیادہ کام کرتے تھے کہ ان کے قریب ترین افراد بھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایک لمحہ کیلئے بھی امام بے کار رہ کر وقت ضائع کر رہے ہوں ۔جس عرصے مجھے امام کی خدمت میں رہنے کا شرف نصیب ہوا اس میں ہم گواہ تھے کہ امام ؒ کے نزدیک عوام اور انقلاب اسلامی کی خدمت وپاسداری کے علاوہ چھٹی نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔
امام ؒ کیلئے سردی، گرمی، ہفتہ وجمعہ اور عید وغیر عید کے درمیان کوئی فرق نہیں تھا۔ تمام اوقات میں امام یا مطالعہ کرتے یا عبادت انجام دیتے یا مختلف رپورٹس ان کی خدمت میں ارسال ہوتیں اور آپ ان کو پڑھتے میں مصروف رہتے تھے۔