پیرس میں امام ہر روز جو امور انجام دیتے تھے وہ کچھ اس ترتیب سے تھے آپ چار سے چھ گھنٹے تک سوتے اور آرام کرتے تھے اور باقی اوقات میں مسلسل کام کرتے تھے۔ آپ عام طورپر نماز فجر کے بعد قرآن کی تلاوت اور پھر خبروں اور رپورٹس کا مطالعہ کرتے یہ سلسلہ ۸ بجے تک جاری رہتا تھا۔ امام ؒ یہاں تک کہ ساری دنیا سے ان کے نام لکھے جانے والے خطوط کا جواب دیتے تھے۔ دوپہر کھانے کے بعد تقریباً دو گھنٹے آرام کرتے اور پھر دوبارہ کام میں مصروف ہوجاتے تھے اور پھر نماز مغربین کے وقت تک برابر مصروف رہتے تھے۔ نماز عشاء کے بعد آدھی رات تک کام میں لگے رہتے تھے۔ ان کے قریبی افراد کے بقول: امام آدھی رات کو ایک بجے کے بعد سونے اور آرام کی غرض سے بستر پہ جاتے تھے۔