امام ؒکے نجف پہنچنے کے ایک عرصہ بعد آپ کے گھر والے وہاں پہنچے۔ امام کرایے کے ایک چھوٹے سے مکان میں مقیم تھے۔ جس کے ایک حصے میں خود رہتے اور دوسرے حصے میں دفتر تھا۔ امام ؒدن بھر یا حالت عبادت میں ہوتے یا مطالعہ میں غرق رہتے تھے۔ امام کا یہ طرز عمل ان لوگوں کیلئے بڑا درس تھا جو امام کے دفتر میں آمد ورفت رکھتے اور امام کی حالت کو قریب سے مشاہدہ کرتے تھے۔