امام ؒ بہت زیادہ مطالعہ کرتے تھے۔ میں جب ان کے کمرے میں جاتی تو کیا دیکھی کہ آپ کتابوں کے درمیان کھوئے ہوئے ہیں ۔ آپ کے سامنے ایک میز ہوتی تھی اتنی کتابیں جمع ہوتیں کہ آپ ان کے بیچ میں غائب ہوجاتے تھے۔ مثلاً بعض مذاق میں کہتے تھے کہ ابھی تک امام ؒ اپنی جگہ سے اٹھے نہیں ہیں ۔ دوست جو آپ سے ملنے آتے تو ہمیشہ اسی کمرے میں آپ کو پاتے تھے۔ صرف جب چائے کا ارادہ ہوتا تو چمچ کو چائے کی تستری (رکابی) سے کھٹکھٹاتے تھے۔ البتہ کھانے کے وقت اٹھ کے آتے تھے۔