وقت سے بہترین فائدہ اٹھانا

وقت سے بہترین فائدہ اٹھانا

امام (ره) سارے دن کا پروگرام بہت ہی منظم ایک خاص نظام الاوقات کے تحت طے کرتے تھے

امام  ؒ سارے دن کا پروگرام بہت ہی منظم ایک خاص نظام الاوقات کے تحت طے کرتے تھے۔ جیسے مطالعہ کا وقت، عبادت ودعا، مسلمانوں  اور اسلامی مملکت کے امور کو دیکھنا، وقت پر سونا یہاں  تک کہ آپ کے ذاتی کام بھی ٹائم ٹیبل اور مقرر شدہ وقت کے تحت انجام پاتے تھے۔ یہی امر سبب بنا تھا کہ امام نے اپنی با برکت عمر کے اوقات سے بہترین فائدہ اٹھایا۔ امام  ؒ ایک ناقابل توصیف بلند روحانی طبیعت کے مالک تھے۔

امام  ؒ نے دن کے اوقات کو کچھ اس طرح تقسیم کر رکھا تھا کہ نہ صرف صبح اور دوپہر کے اخبار پڑھتے، بلکہ دوسرے ذرائع ابلاغ سے نشر ہونے والے جرائد ورسائل کے مطالب پر بھی خاص توجہ دیتے تھے۔ یوں  ریڈیو وٹیلی ویژن اور ملک کے سارے نشریات پر کڑی نظر رکھتے تھے۔

ای میل کریں