چودہ سال تک ایک ہی وقت میں  پابندی سے زیارت

چودہ سال تک ایک ہی وقت میں پابندی سے زیارت

نجف میں قیام کے دوران امام کا معمول یہ تھا

نجف میں  قیام کے دوران امام کا معمول یہ تھا کہ راتوں  کو نماز مغربین کے ڈھائی گھنٹے بعد اور آخری سالوں  میں  دو گھنٹے بعد اندر سے باہر والے حصہ میں  تشریف لاتے اور طلاب  اور عوام سے ملاقات کرتے اور پھر رات کے تین بجے حرم امیر المومنین  (ع) میں  مشرف ہوتے۔ قیام کی حالت میں  زیارت امین اﷲ پڑھتے اور زیارت جامعہ کبیرہ بیٹھ کر پڑھتے تھے اور نماز زیارت کے بعد پھر گھر آتے تھے۔ نجف میں  قیام کے دوران چودہ سال تک امام کا یہی معمول تھا سوائے گرمیوں  میں  شنبہ کی رات کے (یعنی جمعہ کا دن گزار کے)، کیونکہ شنبہ کی رات میں  نماز مغرب وعشاء کے بعد حرم اور رواق وغیرہ کو دھویا جاتا تھا۔ امام  ؒ اس رات کو حرم نہیں  جاتے تھے۔

ای میل کریں