جس وقت ۱۵ خرداد (۵ جون) کو امام خمینی ؒ کو گرفتار کرنے کے بعد رات تہران لے جایا گیا۔ ۲۹ دن تک ایک جگہ محبوس کر دئیے گئے۔ اس کے بعد ایک انفرادی جیل کے سیل میں قید کر دئیے گئے۔ خود امام ؒ فرماتے تھے کہ اس جگہ کی لمبائی ساڑے چار قدم تھی اور اس میں بھی اپنے روزانہ ٹائم ٹیبل کے مطابق تین اوقات میں آدھ گھنٹہ کیلئے چہل قدمی کرتے تھے۔