جماران کے خبرنگار کے مطابق: ہفتہ دولت کے پہلے دن میں،حجۃ الاسلام والمسلمین جناب حسن روحانی نے حرم مقدس میں،کابینہ کے ارکان کی امام راحل (رح) کے نصب العین سے تجدید عہدو میثاق کے مراسم میں اظہار فرمایا: امام خمینی (رح) کی نگاہ میں انقلابی ہونے کے معنی قانون کے پابند ہوناہے،یعنی اسلامی اخلاق پر اعتقاد،خوداعتمادی،خودکو ماننا اور دوسروں کا احترام کرنا۔ ایسی انقلابی جس کے معنی انتہاپسندی ہو امام (رح) کی نظر سے مردود ہے ۔
انھوں نے مزید فرمایا: امام (رح) کی راہ یعنی اسلامیت اور جمہوریت کی پابند ۔ اگر ہم یہ چاہیں کہ اسلامیت،کے نام پر جمہوریت کو کنارے پر لگائیں اور اللہ نہ کر ے جمہوریت کے نام پر، اسلامیت کو گوشہ نشین کریں،توگویا ہم نے امام کے راستے اورمنزل سے فاصلہ لیا ہے ۔
صدر نے تاکید کی : حضرت امام،قانون اور عوام کی رائے کی طرف رجوع کرنے کو ضروری جانتے تھے اور یہ امام کی سیرت،کردار اور راہ کے کبھی ختم نہ ہونے والے،محکمات اصول اوربنیادی دستورہے ۔
انھوں نے مزید فرمایا: امام (رح) ہر جگہ عوام کے ساتھ تھے اور معیارومیزان عوام کی رائے کو جانتے تھے ۔ہم سب کو کوشش کرنی چاہیئے کہ امام کی راہ اور بنیادی اصول کو ہرگزفراموش نہ کریں۔ امام،پوری عوام کا جس طبقے سے بھی ہو احترام کرتے تھے لیکن کم درآمدا ور نیچے طبقے کی عوام پر خاص توجہ رکھتے تھے ۔ امام جوانوں پربھی خاص توجہ دیتے تھے اور آخری عمر تک آپ کی فکر اور نظریہ جوان تھا ۔ اسی طرح معاشر ے کی خواتین کے حقوق کاہمیشہ خاص احترام کرتے تھے ۔ امام(رح) ان تیوں فکر پر خاص توجہ دیتے تھے ، اور ہمیں چاہیئے کہ امام کی راہ اور مشن کی غلط تفسیرہونےسے روکیں ۔
جناب صدر روحانی نے اپنی گفتگوکے دوسرے حصہ میں امام رضا(ع) کی بلندواعلٰٰی کی روح پر درود و سلام بھیجنےکےبعداظہارفرمایا: اس سال ہفتہ دولت،حضرت علی بن موسی الرضا(ع) کی باسعادت میلاد کےہمراہ آیاہے اوریہ ہم سب کے لئے باعث فخر ہے کہ ہم آنحضرت کی فضل وکرم کے سایہ میں ہیں۔ اور ہم دو عظیم شہیدرجایی اور باھنرکی بلندروح پربھی دور بھیجتے ہیں جنھوں نے انقلاب اسلامی اور اس نظام کے لئے قربانیاں پیش کی ۔