امام راحل(رح) مختلف مناسبتوں پرمقام معظم رہبری (مدظلہ) کی رہبری کے بار ے میں اپنی نظر بیان کرچکے تھے اور مستقبل میں یہ حقیقت محقق ہونے کی خبر د ے چکے تھے،سنہ۱۳۶۰(مطا بق۱۹۸۱) میں’’ ابوذر‘‘ نامی مسجد کے حادثہ کے بعد جس میں مقام معظم رہبری (رہبری) شدید زخمی ہوئے،امام نے فرمایا : ’’ اللہ تعالٰی انقلاب کے ذخیر ے کی خود حفاظت کرو ۔‘‘
مرحوم حاج سید احمد خمینی نقل کرتے ہیں : جب آیت اللہ خامنہ ای شمالی کوریا کے دور ے پر تھے،امام دورے کی تمام رپورٹ براہ راست ٹی وی سے دیکھ رہےتھے۔ کوریا کادورہ،لوگوں کااستقبال اوراُس سفرمیں ہونے والی تقریریں اور مذاکرات بہت ہی دلچسپ تھے ۔ امام نے ان سب کو دیکھنے کے بعدفرمایا : ’’ حقیقت میں،یہ رہبری کے لئے قابل و لائق ہیں۔ ‘‘