۴جون ۲۰۱۵میں،ولی امر مسلمین کے بیانات خاص اہم نکات کے حامل تھے،معظم لہ نے جن اہم نکات کی طرف عوام کی توجہ مبذول کیاان میں سے ایک حضرت امام خمینی (رح) کی سابق روس کے سقوط کی پیش بینی تھی،اسی طرح علاقہ میں اسلامی بیداری تھی ۔ موجودہ حالات میں جہاں امام راحل (رح) جیسی عظیم شخصیات کی پیشن گوئیوں اور فرمایشات کی صحت میں تردید ایجاد کرکے ان کو ہلکا اور غیر قابل اعتماد جلوہ دینے کے لئے سرگرم ہیں،وہاں ولی امر مسلمین کا یہ اشارہ بہت ہی اہم اور قابل غورہے ۔
اس سال امام کی برسی اس وقت منائی گئی کہ جب علاقہ میں ایک بہت بڑا واقعہ رونما ہوا اور وہ اسلامی بیداری ہے،جس حادثہ اور جوش وجذبہ کے انتظار میں ہمار ے عظیم امام تھے،یہ آپ کی دیرنہ آرزو تھی،جس کی خبر بھی آپ نے خود دی تھی،جس طرح انھوں نے روس کے سقوط ہونے کی پیش گوئی فرمائی تھی اور اللہ تعالٰی نے اسے تحقق بخشا۔
یہاں ہم حضرت امام (رح) کی ۱۲پیشیں گوئیوں پرچھوٹی سی نگاہ ڈالتے ہیں :
1۔ امام راحل سنہ ۱۹۶۴، میر ے سپاہی ماؤں کی گود میں ہیں !
2۔ فرارِشاہ اورپہلوی حکومت کی عاقبت کی پیش بینی
3. ایران میں اسلامی حکومت کے قیام کی پیش گوئی
4۔ منتظری کی عاقبت کے بار ے میں پیش بینی
5۔ آیت اللہ خامنہ ای (مدظلہ) کی رہبری کی پیش بینی
6۔ مارکسزم اور روس کی تقسیم اورتباہی کی پیش گوئی
7۔ عراق کا کویت پر حملہ کرنے کی پیش بینی
8۔ عالمی طاقتوں کے خدمتگار سربراہاں کی ذلت وخواری سے بھری عاقبت کی پیش گوئی
9۔ حسنی مبارک کے خلاف مصری عوام کی تحریک کے آغاز کی پیش گوئی
10۔ علاقہ میں اسلامی بیداری کی پیش بینی
11۔ آمریکااندروں سے تباہ وبرباد ہونےکی پیش گوئی
12۔ فتح قدس اور فلسطین کی آزادی کی پیش گوئی