"انقلاب اسلامی اور تشدد و زیادتی سے پاک دنیا" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس

"انقلاب اسلامی اور تشدد و زیادتی سے پاک دنیا" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس

''تشدد سے پاک دنیا" کا نظریہ، پہلی بار صدر حجۃ الاسلام حسن روحانی کے ذریعہ اقوام متحدہ کی عام نشست میں پیش ہوا جس کے بعد اقوام متحدہ میں اکثریت کی رائے سے منظور ہوا۔

جماران کے خبرنگار کی رپوٹ کے مطابق: '' انقلاب اسلامی اور تشدد سے پاک دنیا'' کے عنوان پر، ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد امام خمینی(رح) اور انقلاب اسلامی ریسریچ سینٹر کررہا ہے، جس نے کانفرنس تک مقالات ارسال کرنےلئے ایک دعوت نامہ نشر کیا ہے۔

1)     '' تشدد و زیادتی سے پاک دنیا، انقلاب اسلامی کی نظرمیں''

2)     '' تشدد و جبر سے پاک دنیا اور انقلاب اسلامی کے لئے فرصتیں "

3)     " عالم اسلام میں انتہا پسندی اور تشدد سے پاک دنیا ''

4)     '' تشدد سے پاک دنیا کےلئے، انقلاب اسلامی کے متفکران کی حکمت عملی"

5)     '' انقلاب اسلامی اور عالمی صلح "

یہ وہ پانچ مرکزی عناوین ہیں کہ جن کے مطابق مقالات منظور ہوں گے۔

مذکورہ بین الاقوامی کانفرنس کے مقالہ نویسی کے مقابلہ میں شرکت اور اپنا مقالہ پیش کرنے کے شوقین افراد کو چاہیئے کہ اپنے مقالات کا خلاصہ کو سنہ 1394 کے مہرماہ (مطابق 22 اکتوبر 2015) تک hamayesh.solh@gmail.com کے ایڈرس پر ارسال کریں ۔

'' تشدد سے پاک دنیا " کا نظریہ پہلی بار صدر حجۃ الاسلام حسن روحانی کے ذریعہ اقوام متحدہ کی عام نشست میں پیش ہوا اور جس کے بعد اقوام متحدہ میں اکثریت کی رائے سے منظور ہوا۔

ای میل کریں