نظام مملکت کی تمام کامیابیاں امام خمینی(رہ) کی مرہون منت ہیں: صدر روحانی

نظام مملکت کی تمام کامیابیاں امام خمینی(رہ) کی مرہون منت ہیں: صدر روحانی

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا:شہید اندرزگو شہنشاہی حکومت کے خلاف مبارزہ کرنے والے موثر عالم دین تهے جنہیں اسلامی انقلاب میں فداکاری کرنے والے علماء میں تا دیر یاد رکها جائے گا۔

انیسویں ماہ مبارک کی رات ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی شہید اندرزگو کے صبور خانوادہ سے ملاقات کے لئے مرحوم کے گهر گئے، جہاں شہید کے بیوی بچوں نے موصوف کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

ڈاکٹر روحانی نے کہا:اسلامی انقلاب کی کامیابی میں شہید ہونے والے تمام شہداء عظیم درجہ پر فائز ہوئے اور سب کے سب لائق احترام ہیں۔

صدر مملکت نے شہید اندرزگو کو شہید رمضان کہتے ہوئے اضافہ کیا:خداوند عالم ہم سبهی کو شہداء کے مقدس خون کی پاسبانی اور ان کی مسیر طے کرنے والوں میں قرار دے ۔انشاء اللہ ہمیں شہداء کے سامنے ندامت کے آنسو نہیں بہانے پڑیں گے۔

امام خمینی(رہ) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر روحانی نے کہا:یہ تمام کامیابیاں امام خمینی(رہ) کی مرہون منت ہیں۔امام راحل کے سبب ہم دنیا کی بڑی طاقتوں اور استعماری سازشوں کے مقابل کامیابی حاصل کر سکے۔آج بهی ایران کی غیرت مند قوم، رہبر معظم کی قیادت میں پرچم انقلاب اٹهائے امام اور شہداء کی مسیر کو طے کرتے ہوئے آگے بڑهنے پر مصمم ہے۔

موصوف نے شہید اندرزگو کی خصوصیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا:یہ شہید والا مقام ایک عرصہ تک سیاسی سرگرمی انجام دیتے رہے اور عرصہ دراز تک ان کی شخصیت پوشیدہ رہی۔سیاسی بصیرت کے تحت اپنے کو پہلوی کارندوں سے دور رکهنے میں کامیاب ہوئے اور ان کا نام بهی انہیں افراد میں ہے جنہوں نے ساواک کو حیرت زدہ کر دیا تها ۔خدائے کریم مرحوم اندرزگو کے درجات بلند فرمائے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جزیل عنایت فرمائے۔

شہید اندرزگو کی اہلیہ نے شہید کی زندگی اور شاہ کے خلاف مرحوم کی مدد کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر روحانی سے کہا:اسلامی انقلاب کی کامیابی کا راز یہ قربانیاں ہیں ۔

شہید سید علی اندرزگو ستم شاہی کے خلاف آواز حق بلند کرنے والے علماء میں سے تهے جنہیں ۱۳۵۷ ہجری شمسی مطابق ۱۹ ماہ مبارک رمضان کو ایران اسٹریٹ کی سقاباشی گلی میں حکومتی اہلکاروں اور کارندوں نے شہید کر دیا تها۔

اس ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے ساته ان کے معاون حسین فریدون اور حجۃ الاسلام شہیدی موجود تهے۔آخر میں اس عظیم خانوادہ کی خدمت میں ڈاکٹر روحانی نے ایک لوح سپاس پیش کرتے ہوئے اس خانوادہ سے خدا حافظی کی۔

ای میل کریں