مجھے خمینی سے بہت لگاو ہے

مجھے خمینی سے بہت لگاو ہے

عیسائي مبلغ ڈاکٹر جارج موستاکیس

یونان کے عیسائي مبلغ ڈاکٹر جارج موستاکیس کا کہنا ہے کہ میں ایک مسیحی ہوں لیکن مجھے آیت اللہ خمینی سے بہت لگاو ہے۔ وہ امت اسلامی کے عظیم مصلح تھے۔ میں اور سارے آزاد ضمیر عیسائي یہ اپنا فریضہ سمجھتے ہیں کہ انکی پیروی کریں۔

آیت اللہ خمینی کی سیاسی اور مذھبی زندگی اور استعمار کے خلاف انکی جدوجہد تاریخ میں جلی حرفوں میں ثبت رہے گی۔

یونان کے اس پادری نے امام خمینی کے وصیت نامہ کا یونانی زبان میں ترجمہ کیا ہے اور اس کے بعد حسینہ جماران سے متعلق اپنے احساسات کو اس طرح بیان کرتے ہیں:

یہاں پر ایک خوبصورت ترین مسجد ہے جو میں نے اپنی زندگي میں دیھکی ہے۔ اسکی زیبائی اور تقدس مادیات کی وجہ سے نہیں ہے اور اس وجہ سے نہیں ہے کہ سونے چاندی یا شیشوں سے اسے بنایا گیا ہے بلکہ امام خمینی کی عظیم روح کی وجہ سے ہے۔

وہ اپنی بات کو اس دعا پر ختم کرتے ہیں کہ اے قادر مطلق! خمینی عظیم کی روح محبوب کو اپنا ابدی سکون عطاکر اور ان کو ابراھیم، اسحاق، یعقوب اور تمام انبیاء کرام کے جوار میں جگہ دے۔

ای میل کریں