ہمیں چاہیئے کہ ان مہینوں اور دوسر ے مہینوں میں فرق رکھیں، اس کوشش میں رہیں کہ ان شأاللہ ’’ لیلۃ القدر ‘‘ کو درک کریں، ’’ لیلۃ القدر‘‘ کے برکات کو ، جس میں قرآن کریم نازل ہوا ہے، دنیا و آخرت کی تمام سعادت اسی رات میں نازل ہوئیں ہیں اور اسی جہت سے یہ عالَم کی تمام راتوں سےزیادہ افضل ہےپاسکیں، اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت و سلامتی اور سعادت کے ساتھ ’’ اللہ کی مہمانی ‘‘میں وارد ہونے اور اس کے آسمانی مائدوں سے جو قرآن اور خاص دعائیں ہیں،ان شأاللہ ہم سب کو بہرہ مند ہونے کی توفیق کرم کر ےاور سالم و پاکیزہ روح کے ساتھ اس مہینہ میں داخل ہوں اور ’’ لیلۃ القدر ‘‘ کو بھی ہم سب پورے وجود کے ساتھ سمجھیں، سَلامٌ ھِی حتَیٰ مَطلعَ الفَجر ۔ (صحیفه امام، ج 13، ص 36)
مہینوں اور دنوں کی دعائیں،خاص کر رجب المرجب، شعبان المعظم اور رمضان المبارک کی دعائیں اس قدر انسان کی روح کو توانائی بخشتیں ہیں کہ ۔ اگرکوئی لائق ہو،ہم تو نہیں ہیں۔ روح کو توانائی عطاکرتیں اورانسان کے سامنے بند راستوں کو کھل دیتیں ہیں، یہ دعائیں نور افشاں ہیں کیوں کہ، بشرکو ظلمتوں سے نکالتیں اور نورمیں داخل کرتیں ہیں، یہ دعائیں معجزہ کی مانند ہیں ۔ ان دعاؤں کی طرف خاص توجہ کریں ۔ (صحیفه امام:ج 13 ص21)