آستان مقدس امام خمینی وسائٹ کے مطابق :
یادگارِ امام (رح)کی اہلیہ فاطمہ طباطبایی نے جمہوری اسلامی کے عظیم بانی کے مزارشریف پر امام کی زندگی کی یادیں تازہ کرتی ہوئی ملک میں جاری مسائل کے سامنے میں امام خمینی (رح )کا اخلاقی موقف، ریاکاری اور دیکھاو ے والی ہر قسم کی سرگرمی اور اقدام کے مقابل میں امام کا جوکنّارہنا ذکرکیا اورکہا : امام (رح) ریاکاری اورنمائشی اقدامات کے سامنے ڈٹ جاتے تھے ۔
امام (رح) اپنے تمام کام میں شریعت کے پابندتھے، مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ انقلاب کی ابتدائی مہینوں میں رمضان المبارک میں جس وقت آقائے محمد ہاشمی ریڈیو ٹی وی کے صدر تھے ، انھوں نے کچھ دن سے ریڈیو ٹی وی کے پروگرام تبدیل کیاتھا، امام (رح) نے احمد آقا سے کہا ہاشمی سے پوچھیں کہ پروگرام کیوں تبدیل ہوئے ہیں؟ آقائے ہاشمی نے کہا ہم نے رمضان المبارک کے مہینہ کے احترام میں دو اہم کام کیا ہے یعنی اب افطار سے پہلے نہیں بلکہ افطار کے بعد موسیقی نشر کرتے ہیں ۔ امام (رح) نے فرمایا: اگر موسیقی حرام ہے، رمضان کے پورے مہینہ میں حرام ہے، چاہے افطار سے پہلے یا افطار کے بعد، بالکل موسیقی نشر نہیں ہونی چاہیئے اور اگرحرام نہیں ہے ،تو کیوں نشر کرنے سے منع کرتے ہیں ؟ امام نے مزید فرمایا: یہ عوام فریبی کیا ہے جو آپ کررہے ہیں ؟ امام کی بہو نے مزید فرمایا: کچھ دن کے بعد احمد آقا نے دوبارہ ریڈوٹی وی کے صدر کو فون کیا کہ امام (رح) کو آپ سے کام ہے ۔ امام نے آقائے ہاشمی سے کہا پروگرام میں کیا تبدیلی آئی ہے کہ سب کے سب داڑھی کے ساتھ ٹی وی کے اسکریں پر آرہے ہیں ،جب کہ دو دن پہلے ایسا نہیں تھا ۔ امام (رح) نے انتہائی سنجیدگی سے عرض کیا یہ ریاکاری اور برا ہے ۔ آپ ریاکاری اور تظاہر نمائی کو فروغ دے رہے ہیں ۔ اگر ان کو داڑھی رکھنے پر عقیدہ ہے، توخوشی سے رکھیں لیکن ریڈو ٹی وی پرتطاہر،دیکھاوا اور ریاکاری برا اور مذموم ہے ۔