امام کا طریقہ دوسروں سے مختلف تھا۔ دوسروں کا طریقہ یہ تھا کہ جو کوئی بھی ان کے نزدیک ہوتا اس کو وہ زیادہ اہمیت وتوجہ دیتے تھے۔ لیکن امام جو بھی ان سے زیادہ نزدیک ہوتا اس پر بہت زیادہ توجہ نہیں دیتے تھے۔ یہاں تک کہ اگر محفل میں کوئی عام طلبہ بھی آتا تو امام اس کا کچھ زیادہ ہی احترام کرتے تھے۔ لیکن اگر ان کے فرزند آتے یا ہم میں سے کوئی ایک آتا جو امام سے بہت قریب ہوتا تھا تو امام ایسا کوئی تاثر نہیں دیتے تھے کہ جس سے پتہ چلتا ہم ان کے قریبی لوگ ہیں اور اس احساس سے ہمارے اندر کوئی توقع پیدا ہوجاتی۔ امام سعی کرتے تھے کہ ہمارے اندر خلوص کا جذبہ پیدا ہو۔