کیوں لوگوں کو ریاکاری پر مجبور کرتے ہیں ؟

کیوں لوگوں کو ریاکاری پر مجبور کرتے ہیں ؟

جمہوری اسلامی کے عظیم بانی بالکل اجازہ نہیں دیتے تھے کہ میڈیا کے ذریعہ لوگوں میں ریاکاری کی فضا ایجاد اور اسے فروغ دیں ۔

محمد ہاشمی نے ایک یادگار مطلب بیان کرنے کے ضمن میں،امام راحل (رح)کا ٹی وی پر اخبار پڑھنے والوں کو داڑھی رکھنے پر مجبورکرنے پر شدید رد عمل، تاکیدکیا : جمہوری اسلامی کے عظیم بانی بالکل اجازہ نہیں دیتے تھے کہ میڈیا کے ذریعہ لوگوں میں ریاکاری کی فضا ایجاد اور اسے فروغ دیں ۔

جماران کے مطابق :ریڈیو ٹی وی کے اسبق صدر نے کہا : 1983کے ماہ مبارک رمضان میں، ریڈیو ٹی وی کے سیاسی معاون نے اخبار پڑھنے والوں پر داڑھی رکھنالازمی قراردیا اور ماہ مبارک رمضان میں موسیقی نشر ہونے سے منع کیا ۔

اس بات سے ایک دو دن ہی گزر ے تھے کہ حاج احمد آقا نے مجھے سے رابطہ کیا اور کہا امام کو طلب کیا ہے ۔ میں فوراً ان کی خدمت میں پہنچا۔ امام مجھے دیکھتے ہی فوراً فر مانے لگے : کیوں لوگوں کو ریاکاری کرنے پر مجبور کرتے ہیں ؟۔ میں نے سوال کیاآقا مسئلہ کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : جب آپ کسی کو داڑھی رکھنے پر مجبور کرتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ اسے آپ نے ریاکاری پر مجبور کیاہے قومی ذرائع ابلاغ کو لوگوں میں ریاکاری کو فروغ نہیں دینا چاہیئے ۔

 میں نے عذر چاہنے کے ساتھ ،ان سے  غلطی کا ازالہ کرنے کا وعدہ دیا۔ میں اُٹھ رہا تھا کہ آپ نے فرمایا صرف یہ بات نہیں ہے ۔ میں نے عرض کیاکوئی اور  غلطی بھی ہے ؟ حضرت امام (رح) نے تلخ مسکراہٹ کے ساتھ فر مایا: اگر موسیقی نشر کرنا حرام ہے ،تو ہمیشہ حرام ہے ، صر ف ماہ مبارک رمضان میں نہیں! میں خداحافظی کرکے فوراً آفس پہنچا ۔اسی دن موسیقی نشر نہ ہونے اور اخبار پڑھنے والو کاداڑھی رکھنے کاحکم واپس لیا۔

ای میل کریں