امام خمینی (رح) اپنے گھرانے کی غنی ثقافت کے وارث تھے

امام خمینی (رح) اپنے گھرانے کی غنی ثقافت کے وارث تھے

امام خمینی (رح) انقلاب کے خیمہ کا عظیم و اساسی ستون تھے جنھوں نے اپنی بصیرت ،دانائی اور عالمانہ رہبری سے معاشرہ کو آگاہ اور بیدار کیا،نظام مقدس کے وفادار اور مخلص لوگ کو جمع کیا اور اُمت کو عالمی استبکار اورطاغوت کے پنجہ سے چھٹکار دِلایا۔

شہر خمین کے امام جمعہ حجۃ الاسلام سید علی حسینی نے  مہر سائٹ کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (رح) اپنے گھرانے کی غنی ثقافت کے وارث تھے ،آپ کا شہر خمین کی عوام کی ہدایت اور معارف الٰہی حاصل کرنے میں بہت بڑا کردار تھا ۔

 آپ نے مزید فرمایا : امام خمینی (رح) کے والد محترم آیت اللہ سید مصطفی موسوی جو آیت اللہ العظمیٰ میرزا شیرازی کے بھی ہم عصر تھے ، نجف مقدس میں علوم اور معارف اسلامی حاصل کرنے میں مشغول ہوئے اور خمین کی عوام دین اور دینی علوم کے سلسلہ میں آپ سے رجو ع کرتے تھے ۔

شہر خمین کے امام جمعہ نے کہا :امام خمینی (رح) نے ابتدائی علوم ، منجملہ ادبیاتِ عرب ، منطق ،فقہ اور اصول سیکھنے کے بعدسترہ سال کی عمر میں اراک کے حوزہ علمیہ میں وارد ہوئے اور انیس سال تک جب آپ نے قم کی طر ف ھجرت کی ،آپ کا شہر خمین آنا جانا تھا ۔

آپ نے مزید فرمایا : امام خمینی (رح) انقلاب کے خیمہ کا عظیم و اساسی ستون تھے جنھوں نے اپنی بصیرت ،دانائی اور عالمانہ رہبری سے معاشرہ کو آگاہ اور بیدار کیا، نظام مقدس کے وفادار اور مخلص لوگ کو جمع کیا اور اُمت کو عالمی استبکار اورطاغوت کے پنجہ سے چھٹکار دِلایا۔  

ای میل کریں