مجھے یاد ہے کہ امام ؒکے چہلم کے موقع پر فرانس سے دو کشیش(پادری) جماران آئے تھے۔ جب انہوں نے جماران میں حسینیہ کی سادگی یعنی امام کی جائے ملاقات کو دیکھا تو ان کو بہت حیرت ہوئی۔ مجھ سے کہنے لگے: اس جگہ کو یوں سادہ رہنے دیں تاکہ دنیا والے جان لیں کہ ایک روحانی شخص اتنے اونچے مقام ومرتبہ پر پہنچنے کے بعد بھی کتنی سادہ اور معمولی زندگی گزارتا تھا اور مہمانوں سے ملاقات کی جگہ کتنی سادہ تھی۔