معاشرے کے کمزور طبقہ کے مطابق زندگی گزارنا

معاشرے کے کمزور طبقہ کے مطابق زندگی گزارنا

امام ؒکا طرز زندگی رہن سہن، کھانا پینا اور دوسرے وسائل زندگی معاشرے کے تیسرے درجے کے شہریوں سے بھی کم تر تھا

امام  ؒکا طرز زندگی رہن سہن، کھانا پینا اور دوسرے وسائل زندگی معاشرے کے تیسرے درجے کے شہریوں  سے بھی کم تر تھا۔ جبکہ آپ ایک حکومت کے رہبر اور ایک بین الاقوامی سیاسی شخصیت کے حامل تھے۔ لیکن اپنی زندگی کو مرفہ بنانے کیلئے ایک لحظہ بھی تیار نہیں  تھے۔ ہمیں  ہمیشہ امام کیلئے ضروری اشیاء فراہم کرتے وقت اس بات کا ڈر رہتا تھا کہ کہیں  ایسی چیزیں  نہ آ جائیں  جو قیمتی ہوں  اور جس پر امام اعتراض کردیں  اور ہمیں  ڈانٹ پڑے۔ کئی بار یہ اتفاق ہوا کہ بعض کاموں  کے اوپر امام نے ہم سے بازپرس کرتے کی کہ مثلاً گھر کو رنگ کرنے یا کبھی بجلی اور پانی یا گھر کی دوسری چیزوں  کے حد سے زیادہ استعمال پر پوچھ گچھ کرتے تھے۔

ای میل کریں