جماران کا حسینیہ باوجودیکہ امام کی ذات سے بہت زیادہ مربوط نہیں تھا۔ اس میں ہر قسم کی تبدیلی امام حسین (ع) کے نام پر کی جاتی تھی۔ لیکن امام نے اجازت نہیں دی کہ اس میں کسی طرح کی کوئی زینت وآرائش کی جائے یہاں تک کہ امام جمارانی نے چاہا کہ حسینیہ میں کوئی رنگ کیا جائے۔ لیکن امام نے فرمایا: ’’اگر تم چاہتے ہو کہ میں یہاں رہوں تو اس میں ڈیکوریشن کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘‘ ایک دفعہ امام ؒکو پتہ چلا کہ حسینیہ میں کاشی کاری کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ بات سن کر آپ غصہ ہوگئے اور فرمایا: ’’میں یہاں سے جاؤں گا‘‘ اس وجہ سے آخر تک حسینیہ اپنی پرانی حالت پہ باقی رہا۔