اسی گاڑی سے جائیں گے

اسی گاڑی سے جائیں گے

امام(رح) قم میں قیام کے دوران شہداء اور حوزہ کے فضلاء کے گھروں میں بہت جایا کرتے تھے

امام  ؒقم میں  قیام کے دوران شہداء اور حوزہ کے فضلاء کے گھروں  میں  بہت جایا کرتے تھے۔ ایک رات کو طے پایا کہ ایک عالم کے گھر تشریف لے جائیں ۔ ان کا گھر ایک تنگ گلی میں  تھا جہاں  تک بڑی یا عام گاڑیاں  بھی نہیں  جاسکتی تھی۔ ہم نے پہلے گلی کا معاینہ کیا اور اس نتیجہ تک پہنچے کہ وہاں  پر تو سوائے ژیان گاڑی کے دوسری کوئی گاڑی نہیں  جاسکتی۔ ایک ژیان گاڑی تیار کی اور امام کے ساتھ چل پڑے۔ واپسی پر اسی گاڑی میں  سوار ہوئے اور اس تنگ گلی سے باہر آئے۔ ایک صاحب نے ایک پیکان ٹیکسی کی اور امام سے درخواست کی کہ اس ٹیکسی میں  سوار ہوجائیے، کیونکہ وہ گاڑی ٹھیک نہیں  ہے اور موسم بھی گرم ہے۔ امام نے فرمایا: ’’یہ گاڑی تو چل رہی ہے اس میں  کوئی خرابی نہیں  ہے۔ بس اسی گاڑی سے جائیں گے‘‘۔

ای میل کریں