ہم سب ایک ہیں اور ہم ایک دوسرے سے الگ وجدانہیں۔اختلاف،صرف دو مذہب کا اختلاف ہے،یہ اختلاف اصل اسلام میں اختلاف پیدا کرنے کاسب اور زینہ نہیں بنا چاہیئے ۔ہم سب یہ بے خوبی دیکھ رہے ہیں کہ ابھی اسلام عزیز خطر ے میں ہے ۔ہم سب پرلازم ہے کہ ہم ایک دوسرے کی مددسےسابقہ تمام غلطیوں سے دور رہیں ۔ (صحیفہ امام،ج6،ص95)
جو لوگ اہل سنت اوراہل تشیع میں اختلاف اورتفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں،وہ نہ سنی ہیں اور نہ شیعہ،انھیں اسلام سے کوئی سرو کار نہیں ۔ کیاجو شخص اسلام پر ایمان و اعتقاد رکھتا ہے اورجن حالات ودورمیں ہمیں مسلمانوں کی وحدت و اُخوت کے سایہ میں انشاء اللہ آگے بڑھنا اور کامیاب ہونا چاہیے ،وہ اختلاف اور اختلافی مسائل کوہوادےگا!یہ سب کے سب باہروالوں کے کارندے ہیں۔اور عالمی طاقتوں نے یہ جان لیاہے کہ جس چیز نے انھیں پیچھے ہٹایاہے،اسلام اور تمام مسلمانوں اور اسلامی گروہوں میں وحدت اور بھائی چارگی پیداہونا ہے اسی لئے ،انھوں یہاںسے ان میں اختلاف اورتفرقہ ڈالنا شروع کیا۔(صحیفہ امام ، ج14،ص318)