آپ ہمیں بتائیں کی آپ کون ہیں اور کہاں سے تشریف لائے ہیں؟
میں عرفان علی حیدری ہوں برما سے آیا ہوں اور ایران کے مدرسہ عالی امام خمینی سے فارغ التحصیل ہوں۔
امام خمینی کی شخصیت کے متعلق آپ کا کیا نظریہ ہے؟
میری نظر میں آپ تمام برادران ایمانی کے پدر کی حیثیت رکھتے ہیں، آپ خدائی صفات کے حامل تھے۔
امام خمینی کے تفکرات کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے؟
امام خمینی اپنی تفسیر سورہ فاتحۃ الکتاب میں کہتے ہیں قرآن میں جتنے بھی بسم اللہ ہیں ان سب کے معنی الگ الگ ہیں، ہم جیسے ظاہرہ فکر رکھنے والا صرف یہ دیکھتے ہیں کہ بسم اللہ سبھی جگہ ایک جیسا لکھا ہے اس لیے سب کے معنی بھی ایک ہی ہونگے لیکن امام کا نظریہ جدا ہے اور اسی سے امام کی سونچ کی گہرائی کا اندازہ ہوتا ہے۔
امام خمینی اور یوم القدس کے متعلق آپ کی کیا راے ہے؟
امام خمینی نے یوم القدس کی بنیاد رکھ کر دینا کے سیاسی افق پر جو کام کیا ہے وہ کوئی بھی نہ کر سکا اور یہ رہتی دنیا تک کے لیے استکبار کے منہ پر طمانچہ ہے، جس معاملہ فلسطین پر سبھی مسلمان چپ تھے اسے امام خمینی نے یوم القدس کے عنوان سے بین الاقوامی سطح پر اٹھایا اور اس طرح سے آپ نے وحدت اسلامی کا درس دیا۔
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ جہان اسلام میں کتنی بڑی تعداد میں لوگ امام خمینی کے تفکرات سے متاثر ہیں؟
انقلاب اسلامی ایران کے بعد امام کے تفکرات میں آفاقیت آئی اور جو آج ہم برما میں اسلام کے لیے کام کر سکتے ہیں وہ اسی انقلاب کی برکت ہے، انہوں نے شیعت کو پہچنوایا ہے۔
امام خمینی کی کون سی صفت ہے جس نے آپ کو آپنی طرف جذب کیا؟
آپ کے عرفان نے، جب آپ نے یہ کہا کہ یہ ساری کامیابیاں اسمیں میرا کچھ بھی نہیں ہے یہ تسبیح کی برکت ہے۔
امام خمینی کے لیے آپ ایک جملہ کیا کہیں گے؟
آپ تمام اہل ایمان کے پدر ہیں۔