امام خمینی کے افکار و کردار پر روشنی

امام خمینی کے افکار و کردار پر روشنی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 10 روزہ محبین ورکشاپ میں امام خمنی کی 26ویں برسی کے موقع پر امام خمینی سیمینار منعقد ہوا سیمینار سے علماء کرام نے خطاب کیا اور امام خمینی کے افکار و کردار پر روشنی ڈالی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 10 روزہ محبین ورکشاپ میں امام خمنی کی 26ویں برسی کے موقع پر  امام خمینی سیمینار منعقد ہوا سیمینار سے علماء کرام نے خطاب کیا اور امام خمینی کے افکار و کردار پر روشنی ڈالی اس موقع پر ملک بھر آئے ہوئے بیسیوں محبین نے شرکت کی میٹر ک کے طلباء کی سالانہ 10 روزہ عہد وفا مرکزی ورکشاپ کا آغاز  6جون سے اسلام آباد میں ہوچک اہے جس میں ملک بھر سے 500 سے زائد طلبا شریک ہیں مرکزی رہنماء زکی عباس کاکہنا تھا کہ آئی ایس او ہر سال میٹر ک کے امتحانات سے فارغ طلباء کیلئے  اسلام آباد میں ورکشاپ منعقد کرتی ہے تاکہ انکے تعلیمی رشد میں اضافہ کیا جا سکے امسال بھی محبین ورکشاپ بعنوان عہد وفا جامعتہ الصادق اسلام آباد میں منعقد کر رہی ہے ورکشاپ میں اخلاق ،سیرت ،احکام،حالات حاضرہ ،اسٹڈی سرکل اور قرآن مجید کے موضاعات پر علماء کرام ،سابقین آئی ایس او  اور اسکالرز گفتگو کریں گے طلباء میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور کیریئر گائیڈنس کے موضوعات پر خصوصی لیکچرز ہونگے  جبکہ ورکشاپ کے آخری روز پوزیشن ہولڈرز یں انعامات تقسیم کئے جائے گے.

ای میل کریں