قطعات

قطعات

عالمِ اسلام کیا دنیا کوتجھ پرنازہے
اے فقیہ ورہبرِکاملٗ خمینی زندہ باد

ساری دنیا کے ہیں مظلوم تمہارے حامی

تم نے مظلوموں کو ظالم سے دلائی ہے نجا ت

کفر ہے لرزہ براندام خمینی تم سے

تم نے اس دورمیں اسلام کو بخشی ہے حیات

یوں لڑے تیری قیادت میں جواں ایراں کے

سامراجی قوتیں حیران دششد ر رہ گئیں

ریگن و بیگن کے منصوبوں پہ پانی پھر گیا

تیری ٹھوکر سے رعونت کی دیوارین ڈھہ گئیں

تو مفکر اہل ِدانش صاحب اعجاز ہے

عالمِ اسلام کیا دنیا کوتجھ پرنازہے

اے فقیہ ورہبرِکاملٗ خمینی زندہ باد

حُریت اورانقلاب نو کی تو آواز ہے

کوئی بھی اب جو آڑے آئے گا

ہاں یقیناً شکست کھائے گا

دیں مد د لاکھ  روس وامریکہ

پھر بھی صدام بچ نہ پائے گا

جسے اپنے لہو سے ہم نے سینچا

وہ گلشن پھولتا پھلتا رہے گا

ستم کی آندھیوں سےاب یہ کہدو

چراغ حریت جلتا رہے گا

سید شبرمرتضیٰ انقلاب سرسوی

ای میل کریں