یہ ان دعاوں میں سے ہے کہ میں نہیں دیکھا ہے کہ روایت کی گئی ہو کہ سارے ائمہ نے اس دعا اور مناجات کو پڑھا ہو ۔یہ اس مناجات کی عظمت اور بزرگی پر دلیل ہے کہ سارے ائمہ نے اس مناجات کو پڑھا ہے۔یہ کیا تھا؟ان کے اور خدا کے درمیان کون سے مسائل تھے ؟"ھب لی کمال انقطاع الیک"کمال انقطاع کیا ہے؟ و بیدک لا بید غیرک ،زیادتی۔کمی،نوع ،نقصان ،ٹھیک ہے انسان ظاہری اعتبار سے کہتا ہے کہ ساری چیز اس کی ہے اور اس کے ساتھ ہے لیکن ا س بات کا وجدان کہ ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوتا مگر یہ کہ اس کے ہاتھ میں ہے ،اس کے بغیر کوئی فائدہ بھی نہیں ہو سکتا ،نفع اور نقصان ایسی چیزیں ہیں کہ ہم انسانوں کی بس کی بات نہیں ہے اور دعا کریں کہ خداوند عالم ہم سب کو توفیق د ی کہ اس عظیم مہینہ اور ماہ مبارک رمضان میں اس قسم کے مسائل کا ایک معمولی جلوہ ہی سہی ہمارے دلوں میں پیدا ہوجائے اور کم سے کم ہم اس بات کا ایمان پیدا کریں کہ "صعق " کا واقعہ کونسا واقعہ ہے اس بات کا ایمان پیدا کریں کہ انسان کا خدا سے مناجات کرنا کیا ہے ،مناجات پر ایمان پیدا کریں اس کا انکار نہ کریں ،یہ نہ کہیں کہ یہ سب درویشانہ باتیں ہیں ،یہ سارے مسائل قرآن کریم میں بڑے ہی پیارے اور لطیف انداز میں موجود ہیں اورائمہ معصومین سے منقول دعاؤں میں بھی موجود ہیں لیکن قرآن کی لطافت اور نزاکت کے مانند نہیں لیکن لطیف انداز میں ہیں وہ بھی سارے افراد نے بعد میں اس اصطلاح کا استعمال کیا ہے ،بہر صورت قرآن سے لیا ہے ،ممکن ہے اس کا اصل مستند بھی صحیح طریقہ سے نہ جانیں ،البتہ اس کی حقیقت تک پہونچنے والے بہت کم افراد ہیں چہ جائیکہ اس کی روح کا ذائقہ نے،ذائقہ لینا ان مسائل سے بالاتر ہے۔(صحیفہ امام ج17 ،548)