مجھے گاڑی نہیں  چاہیے

مجھے گاڑی نہیں چاہیے

اس گاڑی کا پیسہ طلبہ پر خرچ ہوا

حضرت امام  ؒ کے عقیدت مندوں  میں  سے ایک ایرانی شخص جرمن سے ان کیلئے ایک گاڑی تحفہ میں  لایا تھا کہ امام حضرت امیر  (ع) کے حرم کی زیارت کیلئے یا کربلا میں  حضرت سید الشہداء  (ع) کی زیارت کیلئے اس گاڑی کو استعمال کریں گے۔ حضرت امام  ؒ نے فرمایا: ’’مجھے گاڑی نہیں  چاہیے۔ اسے فروخت کروں گا اور اس کا پیسہ طلبہ میں  خرچ کروں گا۔ اس شخص کا اصرار تھا کہ یہ گاڑی میں  نے آپ کے نام سے خریدی ہے۔ لیکن امام نے اسے انکار کردیا۔ آخر کار وہ شخص امام کی بات پہ راضی ہوگیا (اس گاڑی کا پیسہ طلبہ پر خرچ ہوا)۔

ای میل کریں