نجف میں  امام کا گھر نجف کے فقیرترین لوگوں  کے گھروں  جیسا تھا

نجف میں امام کا گھر نجف کے فقیرترین لوگوں کے گھروں جیسا تھا

اس گھر کے تین کمروں میں زیادہ سے زیادہ ان کے بارہ افراد رہتے تھے

نجف کے تنگ گلیوں  کے اندر ایسے گھر جو گرمی کی تیز دھوپ کے مقابلے کیلئے ایک ڈھال تصور کئے جاتے تھے انہیں  گھروں  میں  سے ایک گھر آیت اﷲ خمینی کا تھا۔ یہ گھر نجف کے فقیرترین لوگوں  کے گھروں  میں  سے تھا۔

اس گھر کے تین کمروں  میں  زیادہ سے زیادہ ان کے بارہ افراد رہتے تھے۔ اس مختصراور معمولی سے گھر میں  انقلاب کے رہنما سکونت پذیر تھے کہ جن کو ایران کی شاہی حکومت نے جلا وطن کردیا تھا اس گھر سے ان کی طاقت کی کوئی نشانی یا علامت نظر نہیں  آتی تھی۔ ہم آیت اﷲ کی خدمت میں  ان کے ۲×۳ میٹر کے کمرے میں  جا کے ملے جو نجف کے سب سے زیادہ دور افتادہ علاقہ تھا۔نجف ایک ایسا شہر ہے جو آب وہوا کے لحاظ سے عراق کے سب سے بدتر علاقہ ہے۔

ای میل کریں