یہ اسلامی انقلاب ایک تحفہ ہے جو اللہ تعالی نے آسمان سے ہماری قوم کے لیے ہدیہ کے طور پر بھیجا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اللہ کا شکریہ ادا کریں۔ اور ہم اس کا شکریہ ادا نہیں کر پائیں گے۔ مجھے اس عظیم نعمت کا، اس رحمت الہی کا، قوم کی زحمتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے لیکن میرے بس میں نہیں ہے کہ میں شکریہ ادا کر سکوں۔ یہ قوم کے افراد تھے جنہوں نے سب کچھ کیا، یہ خدا تھا کہ جس نے ان کی نصرت کی۔ اللہ کی قدرت اور قوم کے ایمان کی طاقت تھی جس نے اس انقلاب کو وجود بخشا ہے۔ یہ اللہ کی قدرت تھی کہ جس نے ڈھائی ہزار سال کی سلطنت کا نقشہ الٹ دیا۔ اس حال میں اس کی پشت پناہی کرنے والا امریکہ، فرانس، چین اور سوئیت یونین موجود تھے۔ تمام سپر طاقتیں اس کی پشت پناہی کے لیے کھڑیں تھیں۔ وہ بھی تمام جدید اسلحوں کے ساتھ۔ اور ہماری قوم ہاتھ خالی۔ یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ خدا وند عالم اس قوم کو جس کے پاس کچھ نہیں ہے کوئی اسلحہ نہیں ہے صرف ایمان کا اسلحہ ہے اسے تمام سپر طاقتوں پر غالب کردے۔
صحیفہ امام، ج6، ص230