امام اگرچہ سادہ اور کم غذا تناول فرماتے تھے لیکن یہ غیر قابل یقین ہے کہ آپ کے سامنے تین چار چمچ ہوا کرتے تھے۔ خود امام ؒ نے کئی بار کہا ہے کہ میرا بہت دل چاہتا ہے کہ ہر لقمہ الگ الگ چمچ سے کھاؤں ۔ ایک چمچ جو منہ سے لگ گیا ہے پسند نہیں ہے کہ دوسرا لقمہ بھی اسی سے کھاؤں ۔ اس لحاظ سے کہ کپڑوں پر کھانے کھانا گرنے نہ پائے۔ پہلے اپنے کپڑے کے اوپر ایک تولیہ یا کوئی چیز پھیلاتے تھے پھر کھانا شروع کرتے تھے۔ صفائی پر حد سے زیادہ توجہ دیتے تھے۔
ہم بعض دفعہ کہتے تھے کہ۔۔۔
آپ کے کھانے کی عجیب وغریب کہانی ہے۔ آپ کھاتے توکچھ بھی نہیں لیکن اس کے مقدمات بہت بہت ہوتے ہیں ۔