امام گھر پہ بڑی توجہ رکھتے تھے۔ مثلاً ایک کلی کے بننے سے لے کر اس کلی کے پھول اور پتیوں کو بھی باربار اس کا وقت شمار کرتے تھے۔ مثلاً جس دن جمہوری اسلامی پارٹی کی عمارت میں بم کا دھماکہ ہوا اور آقائے ڈاکٹر بہشتی اور دوسرے دوست شہید ہوئے اس دن میری بھانجی کی طرف رخ کر کے امام نے کہا: ’’معلوم ہے کہ یہ گل کتنے دن میں کھلا ہے؟‘‘ امام کئی بار ایک پھول کی طرف اشارہ کر کے مجھ سے فرماتے تھے کہ وہ کلی، علی (ان کا پوتا) اور یہ پھول جس کے پتے جھڑ رہے ہیں میں ہوں ‘‘۔ امام خوبصورتی اور صفائی اور عطر سے عشق رکھتے تھے۔