تیز کانٹے علی کے ہاتھ میں  چھب نہ جائیں

تیز کانٹے علی کے ہاتھ میں چھب نہ جائیں

ایک دن امام کے ہمراہ ٹہل رہی تھی

ایک دن امام کے ہمراہ ٹہل رہی تھی۔ آپ گل محمدی  ؐکی ایک شاخ کے نزدیک کھڑے ہوئے یہ کہہ رہے تھے: ’’علی اگر آکر اس گل پہ ہاتھ لگائے گا تو اس کے تیز کانٹے اس کے ہاتھ میں  چھب جائیں گے۔ اس کے کانٹے کو کاٹ دو تاکہ علی کے ہاتھ کو نقصان نہ پہنچے‘‘۔

اتفاق سے وہ باغبان جو گلوں  کا پاسبانی کر رہا تھا جب اس نے سنا تو اس نے اس شاخ کے سارے کانٹے اوپر سے نیچے تک کاٹ دئیے۔ جب امام کی نظر پڑی تو ناراضگی کے موڈ میں  کہا: ’’اس نے کیوں  ایسا کیا؟ سبھی کانٹے کیوں  چن دئیے؟ میں  نے صرف اس نیچے والے کانٹے کو کہا تھا۔ آخر کیوں  اس نے ان گلوں  کو خراب کردیا؟‘‘۔

ای میل کریں