صدیق احمد عثمانی نے کہا ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ملت ایران اور ہر وہ قوم، جو ظلم وجور کے مقابلے میں استقامت کرے گي، کامیاب ہوگي ۔ عثمانی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (ره) کی مدبرانہ قیادت نے ایرانی عوام کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اسلامی قوانین کی بنیاد پر ایک اسلامی نظام قائم کیا ۔
دوسری جانب افغانستان کی تنظیم اتحاد امت اسلامی نے بھی اسلامی بیداری کو حضرت امام خمینی رہ کی قیادت میں ایران میں آنے والے انقلاب کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اسلامی بیداری ہی عالمی سامراج کے مقابلے کا واحد راستہ ہے۔ اتحاد امت اسلامی تنظیم کے ممتاز رکن محمد رضا مصباح نے کابل میں عشرۂ فجر کی مناسبت سے منعقدہ ایک کانفرنس میں اسلامی بیداری میں جوانوں کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے عالم اسلام میں بیداری کو، مغرب اور دشمنان اسلام کے مقابلے میں ضروری قرار دیا۔ انہوں نےحضرت امام خمینی رہ کی قیادت میں ایران کے عظیم انقلاب کی برکتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے حقیقی اسلام کو متعارف کرایا اور ثابت کردیا کہ اسلام میں جمود نہیں ہے اور یہ دین، دنیا کا نظم و نسق چلانے کی توانائی و قابلیت رکھتا ہے۔