ایک رات حاج احمد کے گھر پہ چند اور دوستوں کے ساتھ ہم لوگ امام کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ عوام کی قربانیوں کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ امام ؒ نے فرمایا: ’’عوام ہم سے بہت آگے ہے۔ ہم ان کے پیچھے چل رہے ہیں‘‘ دوستوں میں سے ایک نے کہا: اچھا یہ بات اگر ہمارے بارے میں ہو تو سچ ہے کہ ہم عوام کے پیچھے چلتے ہیں۔ لیکن خود آپ کے بارے میں تو ہم یہ بات نہیں کہہ سکتے، کیونکہ آپ تو عوام کے آگے آگے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ امام نے یوں جواب دیا: ’’نہیں! عوام ہی آگے ہیں‘‘ امام واقعی طورپر عوام کے اچھے اور انقلابی ہونے کا گہرا عقیدہ رکھتے تھے۔