سنہ 1975ء کو جب میں نجف اشرف پہنچا تو آغا سید مصطفی کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ امام کی، امام کے روزمرہ امورات سے متعلق کچه تصویریں لے لوں۔
آپ نے ہمآہنگی کرکے اور امام سے اجازت لے لی۔
میں نے اپنے کام شروع کیا اور امام سے متعلق مختلف مقامات اور امورات کے بارے میں تصویریں کهینچی، خاص کر مولی امیر المؤمنین(ع) کے روضہ اطہر میں۔
ایک وقت میں نے امام سے عرض کیا کہ اگر آپ اجازت دیں گے تو میں چاہتا ہوں کہ آپ کے روزمرہ امور زندگی خاص کر حجرہ مطالعہ اور جہاں مختلف کاموں کے بارے میں تصمیم سازی فرماتے ہیں، اس کی تصویر بنا لوں تاکہ ویٹکن اور پوپ سے، ان کے مقام ومحل سے مقایسہ کرنے کیلئے دستاویز بن جائے۔
آغا سید مصطفی نے کہا: ایک گهنٹہ آپ کو وقت ہے!
اس وقت امام نے فرمایا: آپ کو ہمیشہ اجازت ہے!
اور اس طرح میں نے دو 36 والی عکاسی نیگٹیو، نجف اشرف میں امام خمینی(رح) سے متعلق تصویریں کهینچی۔
جماران سے اقتباس