فارسی نیوزایجنسی کے مطابق، جناب عباس آخوندی، شہری ترقیاتی وزیر کا کہنا تها: رہبر کبیر انقلاب کی ایران آمد، ایران میں ترقی اور تبدیلیوں کا آغاز تها۔
وزیر نے مزید کہا: امام خمینی کے آنے سے، لوگوں میں اللہ کی روح کے لہریں پهر سے پهونگی گئی۔
آپ(رح)، ایرانی قوم کے عظیم اور والہانہ استقبال کے ہمراہ وطن واپس آئے اور بلافاصلہ قبرستان بہشت زہراء(س) میں حاضری دی اور شہیدان انقلاب کے سامنے تعظیم وتکریم کے حق ادا کی۔
ایرانی شہری ترقیاتی وزیر نے کہا: بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی اور اللہ کے پیارے ہوکر ارتحال کے موقع پر بهی، ایرانی عوام کے ناقابل بیان پرجوش وخروش نمائش، حق تعالی کے جلوہ نمائی کا وہ لاثانی منظر، سب کے سامنے پیش کیا گیا۔
جناب آخوندی نے اپنے کلام میں یہ بهی کہا کہ امام خمینی(رح)، حالیہ دوران کے عظیم ترین احیـاگر اور امتوں کو خواب غفلت سے جگانے والی شخصیت ہیں، نیز ملتوں کو بے دردی اور لا پرواہی سے دور کرنے میں آپ کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا: امام خمینی(رح) نے آغاز انقلاب سے، تمام مشکلات کے باوجود، تشدد اور افراط تفریط سے کام نہیں لیا، ہمیشہ اور ہمہ وقت صراط اعتدال پر گامزن رہتے ہوئے لقاء اللہ کیلئے ہم سے جدا ہوئے، آپ کا عقیدہ تها کہ اسلام تمام مشکلات کا حل ہے۔