11 مارچ 2015 کو "یار ویادگار فیسٹیول" کی اختتامی تقریب

11 مارچ 2015 کو "یار ویادگار فیسٹیول" کی اختتامی تقریب

طے شدہ پروگرام کے مطابق یہ فیسٹیول 25 فروری کو منعقد ہونا تها لیکن گزشتہ چند ہفتوں میں بعض مراجع عظام اور امام خمینی(رح) کے بعض افراد خانوادہ کی رحلت کے سبب، تاریخ میں تبدیلی آگئی۔

موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رہ) کے ثقافتی امور سے مربوط شعبہ کے معاون نے کہا: اس لئے کہ "یار ویادگار فیسٹیول"  اور مجالس ترحیم ایک دوسرے کے تحت الشعاع قرار نہ پائیں، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں اس کی کوریج ممکن ہو، نیز محترم مہمان حضرات کی آمد بهی میسر ہو، اس لئے "یار ویادگار فیسٹیول" کی دوسری تاریخ 11 مارچ طے پائی ہے۔

موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رہ) کے شعبہ ثقافت کے معاون مدیر حجت الاسلام والمسلمین نے جماران نیوز ایجنسی کے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بیان کیا: اس برس "یار ویادگار فیسٹیول" گزشتہ آٹه برسوں کی نسبت وسیع پیمانہ پر منعقد ہو رہا ہے جس میں ایران اسلامی کے علاوہ بعض دیگر اسلامی ممالک کے برجستہ شعراء بهی شریک ہو رہے ہیں۔ مذکورہ فیسٹیول قابل قبول کیفیت کے ساته منعقد ہوگا۔ ہمیں امید کہ اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں منتخب افراد کا انتخاب اور انہیں تقدیر وتشکر سے نوازا جائے گا۔

موصوف نے مذکورہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے حوالہ سے اضافہ کیا: طے شدہ پروگرام کے مطابق یہ فیسٹیول 25 فروری کو منعقد ہونا تها۔ پروگرام کی کامیابی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے تهے لیکن گزشتہ چند ہفتوں میں بعض مراجع عظام اور امام خمینی(رح) کے بعض افراد خانوادہ کی رحلت کے سبب اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بعض مہمانوں کی آمد غیر ممکن نظر آرہی تهی۔ صرف اس لئے کہ ان میں سے کوئی ایک پروگرام بهی ایک دوسرے کے تحت الشعاع قرار نہ پائیں، نیز میڈیا میں اس کی کوریج کے سبب اب اس فیسٹیول کی تاریخ میں تبدیلی کر کے اسے 11 مارچ کر دیا گیا ہے۔

جناب کمساری نے اپنی اختتامی گفتگو کے دوران کہا: مناسب ہے کہ اسی جگہ سے بیت امام خمینی(رہ)، بیت آیۃ اللہ طباطبائی، بیت آیۃ اللہ صدر اور بیت آیۃ اللہ سید روح اللہ خاتمی کے تمام افراد کی خدمت میں ان حادثات کی تعزیت وتسلیت پیش کریں۔ ہمیں امید کہ اس طرح ان بیوت مراجع کی خدمت میں ہماری یہ تلاش وکوشش ضرور قبول ہوگی اور اس طرح "یار ویادگار فیسٹیول" مکمل آب وتاب کے ساته منعقد ہو سکے گا۔

ای میل کریں