حرم نہ جانے کا مجهے افسوس ہے

حرم نہ جانے کا مجهے افسوس ہے

مجهے اس بات کا افسوس ہے کہ ان چند دنوں میں کہ جب سے ایران آیا ہوں اب تک حضرت عبد العظیم حسنی علیہ السلام کی زیارت کو نہیں گیا ہوں!

مدرسہ علوی میں قیام کے دوران 19/11/1357 هـ،شمسی (8 فروری 1979ء) کو، رات دس بجے امام خمینی(ع) کے ہمراہ میں اور مرحوم شہید عراقی حضرت عبد العظیم حسنی(ع)  کی زیارت کے لئے گئے۔ اگرچہ ہم نے از قبل حرم کے ذمہ دار حضرات سے کہہ دیا تها کہ حرم، خلوت رہے لیکن انہیں اصل قضیہ کا علم نہیں تها؛ لہذا جب تک لوگوں کو معلوم ہوتا، امام زیارت کرچکے تهے۔ امام امت نے پیرس سے آنے کے دو تین دنوں کے اندر فرمایا تها: مجهے اس بات کا افسوس ہے کہ ان چند دنوں میں کہ جب سے ایران آیا ہوں اب تک حضرت عبد العظیم حسنی علیہ السلام کی زیارت کو نہیں گیا ہوں!

جماران

منبع: برداشت هایی از سیره امام خمینی، ج3، به کوشش غلامعلی رجایی، ص 26 و 27

ای میل کریں