گاڑی کا انتظام کریں، زیارت کیلئے جانا ہے

گاڑی کا انتظام کریں، زیارت کیلئے جانا ہے

ہم معدود افراد کے ساته، امام خمینی(رح) کے ہمراہ عبد العظیم حسنی(ع) کے حرم مطہر کی طرف روانہ ہوئے۔

امام خمینی(رح) وطن واپس آنے کے بعد، تہران مدرسہ علوی میں تشریف فرماتے تهے، ایک رات اچانک ہم سے فرمایا: حضرت عبد العظیم حسنی(ع) کی زیارت کیلئے نکلنا ہے، گاڑی کا انتظام کریں!

اس دوران کے تمام مشکلات اور خطرات کو مدنظر رکهتے ہوئے گاڑی کا انتظام کیا گیا اور ہم معدود افراد کے ساته، امام خمینی(رح) کے ہمراہ عبد العظیم حسنی(ع) کے حرم مطہر کی طرف روانہ ہوئے۔

امام خمینی(رح) اپنی زیارت بخوبی اور آرامی کے ساته کی اور کسی کو بهی خبر تک نہ ہوئی لیکن جیسے ہی دیگر زائرین کو معلوم ہوا کہ آپ حرم میں موجود ہیں تو لوگوں کی بڑی تعداد آپ کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ کے دیدار کے اشتیاق میں آپ کی طرف ہجوم لائے۔ بہرحال بڑی مشکل سے ہم سب اس مجمع سے بقدر عافیت نکل کر تہران کی طرف نکلے۔

جماران

منبع: برداشت هایی از سیره امام خمینی، ج3، به کوشش غلامعلی رجایی، ص 26 و 27

ای میل کریں