جس رات طے پایا کہ صبح پیرس سے امام ایران روانہ ہوں گے لیکن اس دن پروگرام کینسل ہوگیا۔ اس دن ’’نوفل لوشاتو‘‘ کے رہنے والے افراد اپنے ہاته میں پهول لیے یہاں تک کہ عیسائی عورتیں جو حجاب پر عقیدہ نہیں رکهتی تهیں، اپنے سروں پہ چادر ڈالے ہوئے امام کی خدمت میں آئیں۔ اس رات امام کے پاس حاضر عیسائیوں کی ایک عجیب حالت تهی۔ سب رو رہے تهے۔ انقلاب کے اس عظیم رہبر نے مختصر سی گفتگو میں ان سب سے عذر خواہی کی اور فرمایا: ’’مجهے معاف کردیں۔ میں اس عرصے جو یہاں تها اس کی وجہ سے آپ لوگوں کو تکلیف ہوئی ہوگی‘‘ امام کی تقریر کے ترجمہ کے بعد ’’نوفل لوشاتو‘‘ کے باشندے زار وقطار رو پڑے۔