شیعہ نیوز؛ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سب اسلامی قوتیں مل کر دشمنان اسلام کا مقابلہ کریں، ایران اس حوالے سے اہم کردار کر رہا ہے، میں اکثر ایران میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں گیا ہوں وہاں اتحاد کی فضا کو دیکه کر نہایت خوشی ہوتی ہے۔ انهوں نے کہا کہ ہم ہر سال پاکستان میں انقلاب اسلامی کا جشن مناتے ہیں لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اس دفعہ آیت اللہ محمد حسن اختری ہمارے درمیان موجود ہیں جو خود انقلاب کے اہم افراد میں سے ہیں۔ انهوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران اس صدی کا عظیم معجزہ ہے جس میں امام خمینی ایک اسلامی رہبر کے عنوان سے منظر عام پر آئے، انہوں نے گستاخ رسول ؐ کے قتل کا فتوی دیا جو نہایت اہم اقدام تها۔