جس رات امام ؒ کو انفرادی جیل کی سلاخوں کے پیچهے منتقل کیا گیا کہ جس میں اذیت ناک شکنجہ کیا جاتا تها۔ (۱۷ صفر) حکومت کے آدمی امام کو روحی تکلیف پہنچانے کی غرض سے آپ سلاخوں کے قریب ایک قیدی کو شکنجہ دے رہے تهے۔ اس کی چیخ پکار کی صدائیں بلند تهیں۔ امام نے اس قیدی کو مزید شکنجہ سے بچانے کی خاطر ایک منت مانی تهی۔ انہوں نے بعد میں مجه سے کہا: وہ رات میری زندگی کی سخت ترین راتوں میں سے تهی۔