جماران خبررساں ویب سائٹ کے مطابق، امام خمینی(رح) نے 20 بہمن 1361هـ، شمسی بمطابق 9 فروری 1983ء کـو اپنے پیغام میں، 22 بہمن یعنی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی مناسبت سے فرمایا:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
22 بہمن، ایرانی قوم کی عالم استکبار اور لٹیروں پر کامیابی کی فتح باب ہے،
22 بہمن، ظالم طاغوتیوں کے نظام کی انتہا ہے،
22 بہمن، عالم پر اللہ کی حکومت کا شروع ہے،
22 بہمن، اسلامی انصاف اور مستضعفین کی بیداری کا پرچم لہرانے کی ابتدا ہے،
یہ دن، ملک اور عظیم ایرانی قوم اور تمام مسلمانان، مستضعفین اور محرومین کو
مبــارک بـــاد
روح الله الموسوی الخمینی
صحیفه امام، ج 17، ص 298